رائلی روسو اچھی کپتانی کررہے ہیں، میں بڑا ریلیکس ہوں: سرفراز
02-21-2024
(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ رائلی روسو بہت اچھی کپتانی کر رہے ہیں اور اس وجہ سے بڑا ریلیکس ہوں۔
سرفراز احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ رائلی روسو سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور بہت اچھی کپتانی کررہے ہیں، کپتان کی کھلاڑیوں کے ساتھ انڈر سٹینڈنگ بہت اچھی ہونی چاہیے، انڈر سٹینڈنگ اچھی ہوگی تو کھلاڑی کپتان سے آکر بات کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعود شکیل کے ساتھ رائلی روسو کی انڈر سٹینڈنگ اچھی ہوگئی ہے، مینجمنٹ سے جو بھی پلان مل رہا ہے اس پر کپتان بڑے اچھے سے عمل کر رہے ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم جیتنی چاہیے اس کی وجہ سے سب اچھا لگتا ہے، جب ہار رہے ہوتے ہیں تو آپ پر بوجھ بہت بڑھ جاتا ہے، میں بڑا ریلیکس اور اچھا محسوس کر رہا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر کے آنے سے بہت فرق پڑا ہے ان کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے، میں نے عامرسے ہمیشہ کہا ہے کہ آپ پاکستان کے لیے کھیل سکتے ہو، ان میں کرکٹ باقی ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوانوں کو اعتماد دیں۔