رضوان کا پہلی ہی بال پر کیچ ڈراپ ہونا اہم مومنٹ تھا: کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ

02-21-2024

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ رضوان کا پہلی ہی بال پر کیچ ڈراپ ہونا بھی اہم مومنٹ تھا، فاسٹ بولر نسیم شاہ بدقسمتی سے شروع میں وکٹ نہیں لے سکے۔

پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ کنڈیشن ٹف تھی شروع میں بیٹرز کو پریشانی ہوئی لیکن شاداب خان کا آخری مومنٹ میں 18 رنز کا اوور بھی ہمیں مہنگا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جارڈن کوکس اور سلمان آغا کی بدولت ہماری گیم میں واپسی ہوئی، ان کی پارٹنرشپ نے ٹارگٹ کو سیٹ کیا تھا ہم گیم کو آخری بال تک لے گئے بدقسمتی سے جیت نہیں سکے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔