کیچز سے فرق پڑتا، فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے: ریزا ہینڈرکس

02-21-2024

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں ملتان سلطان کے کھلاڑی ریزا ہینڈرکس نے کہا ہے کہ کیچز ڈراپ ہوئے جو میچ کا حصہ ہے، لیکن کیچز نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے، ہمیں فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریزا ہینڈریکس کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے شروع میں بہت بہترین بولنگ کی، بیٹنگ میں مشکل ہو رہی تھی مگر خوشی ہے کہ فنش لائن تک پہنچے۔ ملتان سلطان کے بیٹر ریزا ہینڈرکس کا کہنا تھا کہ لگاتار دوسری ففٹی پر خوشی ہوئی لیکن جب میچ جیت جائیں تو زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بہت اچھے سے ویلکم کیا ہے، ملتان سلطان کا حصہ بن کر اچھا لگا ۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے ریزا ہینڈرکس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 46 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔ میچ میں ملتان سلطان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔