پی ایس ایل 9 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے

02-21-2024

(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ قذافی سٹیڈیم میں پڑے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر دو بجے شروع ہو گا۔ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔