ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیموں کا پریکٹس سیشنز

02-20-2024

(لاہور نیوز) ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیموں کا پریکٹس سیشنز ہوا، کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

 ایچ بی ایل پی ایس ایل کا میلہ جاری ہے، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیموں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پنجہ آزمائی کی، شان مسعود، شعیب ملک، تبریز شمسی، محمد نواز بھی پریکٹس میں شامل تھے۔ کراچی کنگز کے کھلاڑی تبریز شمسی نے کہا کہ پی ایس ایل کا شمار بہترین لیگز میں ہوتا ہے، یہاں لوکل بولرز کی کوالٹی بہت بہترین ہے، بابر اعظم بہت بہترین کھلاڑی ہیں، مگر ہمارا فوکس تمام کھلاڑیوں پر ہے۔ واضح رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ بدھ 21 فروری کو دوپہر 2 بجے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا، پشاور زلمی کو اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔