مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں شمولیت کیلئے ایم کیو ایم کے مطالبات سامنے آ گئے

02-20-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں شمولیت کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مطالبات منظر عام پر آ گئے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی، ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ میں چار وزارتیں بھی مانگ لیں، ایم کیو ایم کے قانون سازی سے متعلق بھی 3 مطالبات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ن لیگی قیادت کے سامنے اپنا پہلا مطالبہ رکھا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کی رقم صوبوں کے بجائے مقامی حکومتوں کو براہ راست دی جائے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے دوسرا مطالبہ ہے کہ مقامی حکومتوں کا تسلسل ہونا چاہئے، جہاں ایسا نہ ہو وہاں عام انتخابات کو روکا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے ن لیگ کے سامنے تیسرا مطالبہ رکھا ہے کہ کوٹہ سسٹم پر ملک بھر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ان تینوں معاملات پر قانونی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔