چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کا معاملہ، سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
02-20-2024
(ویب ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس طلب کر لیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 فروری کو ہو گا، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج ملک شہزاد احمد کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی پر غور ہو گا۔ واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی آئندہ ماہ 7 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔