مسلم لیگ ن کا پنجاب میں پارلیمانی پاور شو کرنے کا فیصلہ

02-20-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارلیمانی پاور شو کرنے کا فیصلہ کر لیا، مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

مسلم لیگ ن کل پنجاب اسمبلی کے ارکان کی اپنی پارلیمانی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاتی امرا میں ہوگا، نومنتخب پارٹی ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ آزاد حیثیت میں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، پاکستان مسلم لیگ ن اپنے حمایت یافتہ ارکان کی مکمل طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پارلیمانی پارٹی میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔