پی ایس ایل 9: سلطانز کا ٹاس جیت کر یونائیٹڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

02-20-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کے پہلے ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو دھول چٹائی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔