پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

02-20-2024

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2042 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 856 روپے ہو گئی۔