روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

02-20-2024

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔