مہنگائی نے لوہا منڈیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

02-20-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کے طوفان نے کاروباری دنیا میں ہلچل مچا دی، شہر کی لوہا منڈیاں بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئیں۔

پٹرولیم مصنوعات ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد خام مال کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے، شہر کی لوہا منڈیوں میں قیمتوں میں تیزی کا رجحان ہے۔ لوکل اور برانڈڈ سریے کی قیمت میں 4 سے 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو گیا، لوکل سریا 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن ہو گیا، برانڈڈ سریا 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پر ٹریڈ ہونے لگا، ٹی آر 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور گارڈر 2 لاکھ 70 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گیا۔ بادامی باغ لوہا مارکیٹ کے تاجر پریشانی کا شکار ہیں، ان کا کہنا ہے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے، لوہے کی قیمتیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ لوہا منڈیوں میں سکریپ یا خام لوہا ایک لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن تک فروخت ہونے لگا، مزدور طبقہ بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔