مہنگائی کے سائے مزید گہرے ہونے لگے، برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ

02-20-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کے سائے مزید گہرے ہونے لگے، برائلر گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا۔

پولٹری مصنوعات ، سبزیاں اور پھل پہنچ سے دور ہیں، برائلر گوشت 10 روپے مہنگا ، فی کلو قیمت 622 روپے مقرر، فارمی انڈے 239 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں، اوپن مارکیٹ میں پیاز 240 ، ٹماٹر 170 ، لہسن چائنہ 700 روپے فی کلو ہے، بینگن 170 ، کریلے 500 ، شملہ مرچ 300 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ پھلوں میں سیب کالا کولو 440 روپے فی کلو ہے، کینو 400 ، کیلے درجہ اول 250 اور درجہ دوم 160 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں مہنگائی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی، دو وقت کی روٹی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ مارکیٹ میں گرانفروشی کا سلسلہ بھی نہ رک سکا، دکاندار اشیا سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔