معمولی بات پر جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، ایک شخص جاں بحق
02-20-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔
فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لاہور میں رائیونڈ سٹی کے علاقے جیابگا میں پیش آیا جہاں معمولی بات پر تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی، اس دوران ایک گروپ نے گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر لاش تحویل میں لے لی اور قریبی ہسپتال منتقل کر دی، مرنے والے شخص کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔