آبشار ڈرائیونگ سکول خواتین کو تربیت دینے میں سرگرم
02-20-2024
(لاہور نیوز) آبشار ڈرائیونگ سکول خواتین کو تربیت دینے میں سرگرم ہے۔ نئے سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
جیل روڈ پر واقع آبشار پولیس خدمت مرکز اپنی نوعیت کا منفرد ڈرائیونگ سکول ہے، آبشار ڈرائیونگ سکول میں ’’رائیڈ فار چینج‘‘ کے تحت خواتین کو کار، موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت دی جاتی ہے، ڈرائیونگ کورس میں خواتین کو الیکٹریکل اور مکینیکل ورک سے بھی آگاہی دی جاتی ہے۔ آبشار ڈرائیونگ سکول سے ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا،ان کا کہنا ہے جدید ٹیکنالوجی کے تحت ٹریننگ دی جا رہی ہے، تمام خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنی چاہئے۔ آبشار ڈرائیونگ سکول کی انچارج صبا نورین کا کہنا ہے کہ خواتین کو خودمختار بنانے کے لئے یہاں ڈرائیونگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرائیونگ سکول کے بیرونی حصے میں ایک بڑی آبشار پولیس خدمت مرکز کی خوبصورتی کو دوبالا بناتی ہے جبکہ اندرونی حصے میں لائبریری بھی موجود ہے۔