بہاولپور چولستان جیپ ریلی کے انتظامات مکمل، آج افتتاحی تقریب

02-20-2024

(لاہور نیوز) ساؤتھ ایشیا کے میگا ایونٹ چولستان جیپ ریلی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ،جیپ ریلی کی افتتاحی تقریب آج بہاول جم خانہ بہاولپور میں منعقد ہوگی ۔

ریلی کے سلسلے میں کل ٹی ڈی سی پی ریزارٹ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکنیکل انسپکشن اور ڈرائیورز کانفرنس ہوگی ۔ 22 فروری کو آل کیٹگری گاڑیوں کا کوالیفائی راؤنڈ ہوگا ۔ کوالیفائی راؤنڈ میں پہلے نمبر پر آنے والی گاڑی ٹریک پر سب سے پہلے روانہ ہوگی۔ 23 فروری کو پریپیئرڈ کیٹگری گاڑیوں کی ریس کا پہلا راؤنڈ ہوگا ۔ پریپیئرڈ کیٹگری ریس میں خواتین اور مرد ریسرز حصہ لیں گے ۔ پریپیئرڈ گاڑیوں کا ریس ٹریک دلوش ڈاہر سے جام گڑھ تک رکھا گیا ہے ۔ 24 فروری کو دلوش ڈاہر سے بجنوٹ تک سٹاک کیٹگری ریس ہوگی اور کلچرل نائٹ ہوگی ۔ 25 فروری کو پریپیئرڈ کیٹگری کا فائنل راونڈ دلوش ڈاہر سے بجنوٹ تک ہوگا ۔ 25 فروری کے دن ہی ڈرٹ بائیک ، ٹرک ریس اور اختتامی تقریب ہوگی ۔ ٹی ڈی سی پی بہاولپور کے مطابق چولستان جیپ ریلی کے دو ٹریک بنائے گئے ہیں ، پریپیئرڈ کٹیگریز گاڑیوں کا ٹریک 462 کلو میٹرز رکھا گیا ہے  جبکہ سٹاک کیٹگریز گاڑیوں کا ٹریک 231 کلو میٹرز کا رکھا گیا ہے ، جیت کے لئے ریسرز کا چولستان میں ٹریک کی ریکی کا عمل آج بھی جاری رہا۔