پی ایس ایل9: شاہین اور حارث کی ابتدائی 2 میچز میں کارکردگی سے شائقین مایوس

02-20-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم ٹی20 کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابتدائی 2 میچز میں ناقص فارم نے سوالات اُٹھا دیئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی کارکردگی نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا ہے۔ ابتدائی دو میچز کے دوران شاہین اور حارث بُجھے بُجھے نظر آئے ہیں، شاہین نے 2 میچز میں 8 اوورز کروائے ہیں جبکہ 35 کی ایوریج سے رنز لٹائے ہیں اور محض ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔ اسی طرح قومی ٹیم کیلئے سپیڈ گن کہلائے جانے والے حارث رؤف نے 2 میچز میں 7 اوورز کروائے ہیں جبکہ 42 کی ایوریج سے رنز کے انبار لگوائے، ٹورنامنٹ وہ بھی محض ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔ قومی ٹیم کے دو پریمیئم فاسٹ بولرز کی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں غیر تسلی بخش کارکردگی نے آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل شائقین اور ٹیم مینجمنٹ کیلئے پریشانی کھڑی کردی ہے۔