پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر، توانائی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

02-20-2024

(ویب ڈیسک) پاک ایران گیس پائپ لائن تعمیر کے سلسلہ میں کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے علاقے میں 80 کلو میٹر پائپ لائن بچھائے گا، معاملے کی منظوری کے لئے آئندہ جمعہ کو توانائی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران سرحد تک ابتدائی طور پر 80 کلو میٹر پائپ لائن بچھانا چاہتا ہے، 80 کلو میٹر پائپ لائن بچھانے کے لئے ایک سال کا عرصہ درکار ہو گا، اگر پاکستان اس کو مکمل نہیں کرتا تو عالمی عدالت میں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا۔