محسن نقوی نے کمشنرلاہورڈویژن کولینڈ کروزروی ایٹ گاڑی الاٹ کر دی

02-20-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر لاہور ڈویژن کو سرکاری پول پر لینڈ کروزر وی ایٹ گاڑی الاٹ کر دی۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لینڈ کروزر وی ایٹ کی چابی کمشنر لاہور کو دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ایس ایم بی آر نبیل جاوید ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان، سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ ،چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعبدالاسلام عارف موجود تھے۔ اس سے قبل چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب ،ایس ایم بی آر ،ہوم سیکرٹری اور چیئرمین پی اینڈ ڈی کے پاس لینڈ کلوزر وی ایٹ گاڑیاں سرکاری پول پرالاٹ ہیں ۔ سی سی پی اولاہور،ڈی آئی جی آپریشن کو بھی لینڈ کروزر وی ایٹ الاٹ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے کمشنر لاہور ڈویژن کو لینڈ کروزر وی ایٹ گاڑی شہر میں ایک سال 24روز دن رات کام کرنے پر الاٹ کی گئی ۔ واضح رہے کہ لینڈ کروزر وی ایٹ سرکاری پول کی الاٹمنٹ میں لاہور ڈویژن سرفہرست آگیا ہے ۔