پی ایس ایل9: خواجہ نافع کی سلیکشن کی حیرت انگیز کہانی

02-20-2024

(ویب ڈیسک) سابق کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان خواجہ نافع کو فیس بُک پر ویڈیوز دیکھ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز کیخلاف میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان خواجہ نافع کی فیس بُک پر ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں بلویا، انکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سلیکشن ویڈیوز دیکھ کر ہوئی۔ ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع نے لاہور قلندرز کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ واضح رہے کہ میچ کے دوران کمنٹیٹرز بھی ایمرجنگ کرکٹر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔