مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی آج سالگرہ

02-20-2024

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ سروں کی ملکہ اور صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین کی آج سالگرہ منائی جارہی ہے۔

ملک کی معروف گلوکارہ عابدہ پروین کے والد استاد غلام حیدر معروف موسیقار تھے جوان کے موسیقی کے استاد بھی تھے۔ انہوں نے 1977 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے گلوکاری کا آغاز کیا۔ عابدہ پروین نے ممتازصوفی شعراء بابا بلھے شاہ، امیرخسرو، شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست، بھگت کبیر اور دیگر شعراء کے کلام پڑھے۔ عابدہ پروین کی سالگرہ کے موقع پر شوبز انڈسٹری سمیت مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظیموں کی جانب سے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ معروف گلوکارہ عابدہ پروین کوستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور لطیف ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔