ایل ڈی اے افسران انتخابات کے بعد بھی دفاتر سے غائب، دفتری امور ٹھپ
02-20-2024
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے افسر انتخابات کے بعد بھی دفاتر سے غائب رہنے لگے، ون ونڈو سیل میں افسروں کی مسلسل غیر حاضری سے امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔
ایل ڈی اے افسر انتخابات کے بعد بھی دفاتر میں نہیں ملتے، ون ونڈو سیل ای خدمت کاؤنٹر بھی دو ہفتوں سے ویران پڑا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مسلسل غیر حاضر جبکہ سائل خوار ہورہے ہیں۔ ای خدمت ٹاؤن پلاننگ پر افسران کی عدم موجودگی سے فائلنگ پراسیس رک گیا، پلازوں، شادی ہالز سمیت 25 سے زائد کمرشل نقشوں کی منظوری رکی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ افسران کی غیر حاضری پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پہلے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا۔