بانی پی ٹی آئی کی بہن کا بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے عدالت سے رجوع

02-20-2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان نے بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بہن عظمیٰ خان نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سے بنی گالہ رہائش گاہ میں قید ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خاندانی معالج ڈاکٹرعاصم یوسف کو بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پمز کے سینئر ڈاکٹرز کو بھی ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے احکامات دیے جائیں۔