سانحہ 9 مئی میں ملوث اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی،متعدد گرفتار
02-20-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کی سانحہ 9 مئی میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی، پولیس نے جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 13 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والوں میں عام انتخابات میں متحرک سیاسی کارکن بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مزید243 اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں چھاپہ مارکارروائیاں کررہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں15 اشتہاری ملزمان نے عدالت سے ضمانت کروالی، دوران تفتیش13ملزمان بے قصورپائے گئے، سانحے میں ملوث اشتہاری قراردیے گئے ملزمان کی کل تعداد 284 ہے۔