میری عمر میری مرضی، عفت عمر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں
02-20-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان عفت عمر نے خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں اداکارہ عفت عمر نے ایک شادی کی تقریب میں اپنے رقص کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، اس پر جہاں انہوں نے مداحوں کی جانب سے تعریفیں سمیٹیں وہیں ناقدین نے انہیں زائد العمری کے طعنے دیئے تھے۔ اب ناقدین کو جواب دینے کیلئے اداکارہ نے اپنا ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے لہنگا چولی زیب تن کر رکھا ہے اور کسی تقریب میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ ہدایت دینا اور تجویز دینا بند کی جائے کہ میں ہر کام اپنی عمر کے حساب سے کروں، ہر کوئی سکون سے اپنی زندگی گزارے، میری عمر، میری مرضی۔