سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انٹربینک میں ڈالر بھی مہنگا

02-20-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 535 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 60 ہزار 995 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 586 پوائنٹس کا اضافہ ہوا  جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 60 ہزار 459 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 39 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔