190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر فردجرم کی کارروائی پھر مؤخر

02-20-2024

(ویب ڈیسک) 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہو گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی، فاضل عدالت کے نئے تعینات جج ناصرجاوید رانا نےتاحال چارج نہیں لیا، جج کی عدم دستیابی کے باعث ریفرنس میں سماعت بغیر کسی کارروائی 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی تھی، جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔