پی ایس ایل9: آج یونائیٹڈ اور سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

02-20-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پانچویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی،اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایونٹ میں آج اپنا دوسرا، دوسرا میچ کھیلیں گی اور فتح کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے جان لڑائیں گی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کے پہلے ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو دھول چٹائی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔