سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک نذیر احمد وٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار

02-20-2024

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے معروف سماجی کارکن ملک نذیر احمد وٹو کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ملک نذیر احمد وٹو نے عوام کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی کے شعبے میں شاندار خدمات انجام دیں، مرحوم کی تمام عمر مخلوق خدا کی خدمت میں گزری جس پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے ملک نذیر احمد وٹو مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔