انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتیں مستحکم رہیں
02-19-2024
(لاہور نیوز) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت آج مستحکم رہی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے برقرار رہی، یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔