پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف دے دیا
02-19-2024
(لاہور نیوز) لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 62 اور جہانداد خان 45 رنز کیساتھ نمایاں رہے، سکندر رضا نے 18 ، وین ڈوسن نے 15، شاہین شاہ آفریدی نے 12اور عبداللہ شفیق نے 11رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور محمد حسنین نے دو،دو جبکہ محمد عامر، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کھائی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرایا تھا۔