عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

02-19-2024

(ویب ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 2042ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کےمطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 214300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 943روپے کے اضافے سے 183728روپے ہوگئی ہے۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 2550روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے کی کمی سے 2186.21روپے کی سطح پر آگئی۔