شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاوید شوہر کو سپورٹ کرنے ملتان پہنچ گئیں

02-19-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید پی ایس ایل میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

پاکستان سُپر لیگ سیزن 9 میں ممتاز آل راونڈر شعیب ملک کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے ہیں،گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کیلئے انکی اہلیہ ثنا جاوید بھی اسٹیڈیم میں نظر آئیں۔ ثنا جاوید کی موجودگی میں شعیب ملک نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور صرف 35 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک نے بیٹنگ کے دوران 2 چھکے اور 5 چوکے بھی لگائے۔