پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

02-19-2024

(لاہور نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے چوتھے میچ میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا دوسرا ، دوسرا میچ کھیل رہی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، لورکان ٹکر اور ڈیوڈ ویسا کی جگہ کارلوس بریتھویٹ اور سکندر رضا ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو دھول چٹائی تھی۔