الیکشن کمیشن انکوائری کمیٹی کا اجلاس، تمام ریٹرننگ افسران طلب

02-19-2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انکوائری کمیٹی کا اجلاس کل صبح دس بجے دوبارہ طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے کل راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریٹرننگ افسران کو طلب کر لیا، انکوائری کمیٹی کے سربراہ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی آراوز کے بیان قلمبند کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کل تک تمام متعلقہ ڈی آر اوز اور آر اوز کے بیانات قلمبند کر لے گی۔