ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں افسروں کی غیر حاضری سے امور ٹھپ
02-19-2024
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے افسر انتخابات کے بعد بھی دفاتر سے غائب ہیں۔ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں افسروں کی مسلسل غیر حاضری سے امور ٹھپ پڑ گئے۔
ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا ای خدمت کاؤنٹر بھی دو ہفتوں سے ویران پڑا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مسلسل غیر حاضر جبکہ سائل خوار ہو رہے ہیں۔ ای خدمت ٹاؤن پلاننگ پر افسران کی عدم موجودگی سے فائلنگ پراسیس رک گیا، پلازوں ، شادی ہال سمیت 25 سے زائد کمرشل نقشوں کی منظوری رکی ہوئی ہے۔ افسران کی غیر حاضری پر کمشنر لاہور نے پہلے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا۔