پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کے آخری ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ
02-19-2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں ارکان اسمبلی کے حلف اور حکومت سازی کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کے آخری ہفتے میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 فروری سے قبل طلب کیا جائے گا ، الیکشن ڈے کے بعد 21 دن کے اندر آئینی طور پر اسمبلی اجلاس طلب کرنا لازم ہے، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لیں، اگلے 72 گھنٹے میں اجلاس کی حتمی تاریخ کا تعین کر کے سمری بھیج دی جائے گی ، پنجاب اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس میں ارکان کا حلف، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہو گا۔