صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کی ضمانت منظور
02-19-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عتیق ریاض کی ضمانت منظور کی، عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ ملزم عتیق ریاض کو پولیس نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کر رکھا ہے، عتیق ریاض کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔