رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آئی ٹی برآمدات ڈیڑھ ارب ڈالر ریکارڈ

02-19-2024

(ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک کی آئی ٹی برآمدات تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے چھ ماہ کے دوران مختلف ممالک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) خدمات فراہم کر کے 1,454.881 ملین ڈالر کمائے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2022-23 کے اسی عرصہ کے دوران آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے 1,334.969 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں برآمدات میں 8.98 فیصد اضافہ ہوا ہے۔