انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ

02-19-2024

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کرنسی ڈیلرز  کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں روپے کی قدر میں 42 پیسے کی کمی ہو گئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ہوئی تھی ، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 30 پیسے کا ہو گیا تھا تاہم جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ ہو گیا تھا۔