فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

02-19-2024

(ویب ڈیسک) فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑی لی۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کینال روڈ فیصل آباد میں مردہ مرغیوں کے کولیکشن پوائنٹ پر کی گئی جہاں سے مردہ مرغیوں کا گوشت شہر بھر میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا، پولیس نے 2 موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا، دو ہزار کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت تلف کرکے سپلائرز کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ صحت دشمن عناصر کو عوام کی صحت سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوام کو مردار گوشت کھلانے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے سخت ایکشن لیا جائے گا۔