پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی بروقت کارروائی،2 موبائل سنیچرز گرفتار

02-19-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غالب مارکیٹ سے دو موبائل سنیچرز گرفتار کروا دیئے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سنیچرز گن پوائنٹ پر غالب مارکیٹ کے علاقے سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے،سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے موبائل سنیچرز کو کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا، سیف سٹی کی نشاندہی پر غالب مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کی۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے پستول ،نقدی اور چوری شدہ موبائل برآمد ہوئے،ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مجرمان کی گرفتاری میں مدد حاصل ہوئی۔