سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کتنے فیصد اضافہ ہوا ہے؟جانئے

02-18-2024

(ویب ڈیسک) سیمنٹ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کی برآمدات کے مقابلے میں 49.70 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری (24۔2023 ) کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 150.652 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی تا جنوری (23۔2022 ) کے دوران 100.635 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔