ایشن سنوکر چیمپئن شپ : محمد نسیم اخترنے سعودی کیوئسٹ کو ہرا دیا

02-18-2024

(لاہور نیوز) ایشن سنوکر چیمپئن شپ میں اپنے دوسرے مقابلے میں محمد نسیم اختر نے سعودی کیوئسٹ کو شکست دیدی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستانی کیوئسٹ محمد نسیم اختر نے ایونٹ میں اپنے دوسرے مقابلے میں سعودی کیوئسٹ ایمن المری المری کو چار- دو سے شکست دی۔دوسری جانب ایرانی کیوئسٹ علی قراگوزنے پاکستانی کیوئسٹ اویس اللہ منیر کو شاندار بریک کھیلنے کے باوجود تین- چار سے شکست دیدی۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے محمد نسیم اختر کا مقابلہ قطر کے خامس الوبایدلی سے ہواتھا ، جس میں محمد نسیم نے خامس البایدلی کو 4-0 سے شکست دی تھی۔