یورپی ہاکی کلب کی 21 سال بعد پاکستان آمد،کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

02-18-2024

(ویب ڈیسک)21 سال کے طویل عرصے بعد یورپی ہاکی کلب پاکستان پہنچ گیا۔

رپورٹ کےمطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر باکی اولمپئن خواجہ جنید، جنید چٹھہ، مسعود الرحمٰن اور ایچ ای سی کے آفیشلز نے ڈچ کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔19 اور 21 فروری کو لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ڈچ کلب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ٹیلنٹ ہنٹ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ  تیسرے میچ کی میزبانی 23 فروری کو اسلام آباد کرے گا۔   واضح رہے کہ مہمان دستے کے چیف ڈی مشن طاہر شاہ، مینجر ٹن لنگ ہیسجن ہیں، ریفری پیٹرک ملر بھی ڈچ کلب کے ساتھ لاہور پہنچے ہیں۔