کراچی کنگز کا نائب کپتان کون ہوگا؟ٹیم نےنام کا اعلان کردیا
02-18-2024
(ویب ڈیسک) کراچی کنگز نے جیمز ونس کو پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 9 کے لیے کنگز سکواڈ کا نائب کپتان مقرر کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کنگز کی جانب پی ایس ایل 9 کے لئے اپنے نائب کپتان کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ٹیم انتظامیہ نے یہ ذمہ داری مہمان کھلاڑی جیمز ونس کے سپرد کی ہے۔جیمز ونس گزشتہ ایونٹ میں بھی کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں اور اس سال ریٹین ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ جیمز ونس پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن میں بھی کراچی کنگز کا حصہ رہے ہیں جبکہ انہیں نائب کپتان بنانے کا اعلان کراچی کنگز کے ٹیم اوونر سلمان اقبال نے کیا ہے۔