مرغی کے گوشت کو بھی پر لگ گئے،فی کلو قیمت میں اضافہ
02-18-2024
(ویب ڈیسک)پٹرول کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں7روپے فی کلو اضافہ ہو گیا،حالیہ اضافے کے بعد برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 619 روپے فی کلوہو گیا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 406 اور پرچون ریٹ 422روپے کلو ہوگیا ہے۔دوسری جانب فارمی انڈے 237 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں،انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 6990 روپے ہے۔