الٹراپراسیس غذاوں اور صحت کے مابین کیا تعلق ہے؟جانئے
02-18-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ غذاؤں کے الٹرا پروسیسڈ ہونے کی وجہ سے چھوڑ دینے کے سبب صارفین صحت مند غذاؤں سے محروم ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تحقیق میں محققین نے تقریباً 3000 مختلف غذاؤں کا جائزہ لیا اور ان میں موجود اجزاء کا ان کے پیکٹ پر درج معلومات سے موازنہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ تمام الٹرا پروسیسڈ غذاؤں میں غیر صحت بخش اجزاء شامل نہیں ہوتے۔ ان پیکٹس کو ٹریفک لائٹ لیبلنگ سے پرکھا گیا، جن پیکٹس پر لال روشنی جلتی اس کا مطلب ہوتا کہ غذا چکنائی، سیرشدہ چکنائی، چینی اور نمک سے بھرپور ہے۔ معائنے میں نصف سے زیادہ غذاؤں پر لال روشنی نہیں جلی۔لال روشنی کے بغیر سب سے عام الٹرا پروسیسڈ غذاؤں میں سینڈوچ، فائبر سے بھرپور سیریل، پودوں سے بنے دودھ کے متبادل، ملک شیک اور سفید روٹی شامل تھیں۔ مصنفین کا کہنا تھا کہ ٹریفک لائٹ سسٹم کے مطابق گوشت کے بغیر غذائیں بھی صحت مند ہوتی ہیں اور ان کے الٹرا پروسیسڈ ہونے کے باوجود چکنائی، سیر شدہ چکنائی اور چینی پر ہری اور نمک پر نارنجی روشنی واضح ہوئی۔ ماہرِ غذائیت کے مطابق الٹرا پروسیسڈ غذاؤں اور خراب صحت کے درمیان تعلق تشویش کا سبب ہے۔ لوگوں کو صحت مند کھانے اور اس امر کو آسان بنانے کے لیے واضح ہدایات کی ضرورت ہے۔