قذافی سٹیڈیم میں دوران میچ تماشائی نے سیاسی نعرہ لگا دیا،پولیس نے کیا ایکشن لیا؟جانئے

02-18-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ کے دوران سیاسی جماعت کا نعرہ لگانے پر پنجاب پولیس نےمذکورہ شخص کو اسٹیڈیم سے بےدخل کردیا۔

رپورٹ  کے مطابق گزشتہ روز دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جاری پی ایس ایل میچ میں اس وقت ہجوم میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب کچھ حامیوں نے سیاسی جماعت کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ اس واقعہ کے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آئی اور قذافی سٹیڈیم کے اندر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔پنجاب پولیس نے بانی پی ٹی آئی  کی سیاسی جماعت کے حق میں نعرے لگانے پر ایک شہری کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سیاسی کارکن کو اسٹیڈیم سے بےدخل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ لباس دو افراد ایک شخص کو میدان سے باہر نکال رہے ہیں۔