پی ایس ایل 9، پروفیسر حفیظ کا حارث روف کو بڑا مشورہ

02-18-2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کے فاسٹ باولر حارث رؤف کو فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو  کے دوران سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ، دورہ نیوزی لینڈ اور آج لاہور قلندرز کیلئے کھیلتے ہوئے بھی اپنی باولنگ لائن پر مشکلات کا شکار رہے، یہ وہ حارث رؤف نہیں جنہیں ہم جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حارث رؤف سمیت دیگر پاکستان پلئیرز ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے، اپنی باولنگ، بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے میں ناکام رہیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل فاؤنڈیشن ہے جہاں سے باولرز اور بیٹرز نکھر کر سامنے آتے ہیں۔